ملکی برآمدات کو بڑھانے کے لیے نگراں حکومت کا بڑا فیصلہ

کراچی: حکومت نے ملکی برآمدات کو بڑھانے کے لیے ٹیکسٹائل اور نان ٹیکسٹائل ایکسپورٹ ایڈوائزری کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز ایکسپورٹ ایڈوائزری کونسلز کے سربراہ ہوں گے جبکہ مصدق ذوالقرنین ، فواد انور، شاہد صورتی ٹیکسٹائل ایڈوائزی کونسل کے رکن مقرر کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق میاں احسن ، یعقوب احمد ، عامر فیاض ، شاہد عبداللہ، شہزاد ملک، وحید احمد، خلیل ستار نان ٹیکسٹائل ایڈوائزری کونسل کے رکن مقرر کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیف سیکریٹریز ایڈوائزری کونسلز، سیکریٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر ایڈوائزری کونسلز کے رکن ہوں گے۔