بینکوں کے منافع پر 40 فیصد تک ونڈفال ٹیکس عائد

آئی ایم ایف کی مزید شرائط پر عملدرآمد کرتے ہوئے بینکوں پر ونڈفال ٹیکس عائد کر دیا گیا۔

ونڈفال ٹیکس کے نفاذ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

مالی سال2021-22 کیلئے بینکوں کے منافع پر 40 فیصد تک ونڈفال ٹیکس عائدہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی کابینہ بینکوں کے منافع پرونڈفال ٹیکس کی منظوری پہلےہی دے چکی ہے۔

بینکوں کے منافع پرونڈفال ٹیکس سےمتعلق آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

آئی ایم ایف کی جانب سےٹیکس محصولات میں اضافے کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بینکوں کے ونڈفال منافع پر ٹیکس سے 35ارب سے زائد محصولات ملنے کا امکان ہے۔