اسلام آ باد: پاکستانیوں کیلئے بیرون ملک روزگار کے مزید دروازے کھلنے لگے۔سعودی عرب کی پانچ بڑی کمپنیوں سے ہزاروں نئی ملازمتوں کے معاہدے طے پا گئے۔
تفصیلات کے مطابق معاہدے کے تحت15 سے 20 ہزار پاکستانیوں کو سعودی عرب میں نوکریاں ملیں گی،تعمیرات، صحت، فنانس، انجینئرنگ، آئی ٹی اور اوورہیڈ ٹرانسمیشن میں ملازمتوں کے مواقع ملیں گے۔
سعودی تعمیراتی کمپنیوں نیسما پارٹنر اور الراشد گروپ کے ساتھ افرادی قوت بھجوانے کا معاہدہ ہوگیا،سعودی کمپنی مہارہ ہیومین رہسوس، البوانی اور الفنار کمپنی کے ساتھ بھی معاہدے طے پا گیا۔
معاہدوں کے تحت تمام بھرتیاں اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کے ذریعے کی جائیں گی،معاون خصوصی جواد سہراب ملک نے ریاض میں کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کئے،سعودی عرب میں روزگار کے دروازے کھلنا ملکی ترسیلات زرمیں بھی اضافہ کا باعث بنے گا۔