وزارت ہوا بازی نے سول ایوی ایشن کو 2 حصوں میں تقسیم کردیا، پاکستان ائرپورٹس اتھارٹی اور پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی دو الگ الگ محکمے بن گئے۔
اعلامیے کے مطابق دونوں محکموں کے سربراہ الگ الگ ہوں گے، ملک کے تمام کمرشل ایئرپورٹس پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا حصہ ہوں گے۔
اسی طرح لائسنسنگ، فلائٹ اسٹینڈرڈ، ائر ٹرانسپورٹ اور ریگولیٹری شعبہ جات سول ایوی ایشن اتھارٹی کا حصہ ہوں گے۔
گزشتہ حکومت کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ایئرپورٹ اتھارٹی کے دو الگ محکمے بنانے کے ایکٹس کی پارلیمنٹ سے منظوری لی گئی تھی۔