پشاور کے ورسک روڈ بابو گڑھی میں دھماکا روڈ کنارے بارود نصب کیا گیا تھا، جس میں 4 کلوگرام بارودی مواد استعمال ہوا، ایس ایس پی

ورسک روڈ بابو گڑھی میں دھماکا ہوا ہے، جس میں 3 بچوں سمیت 4 افراد کے زخمی ہوئے، ایس ایس پی ارشد خان کا کہنا ہے کہ روڈ کنارے بارود نصب کیا گیا تھا، جس میں 4 کلوگرام بارودی مواد استعمال ہوا۔

پشاور کے ورسک روڈ بابو گڑھی میں دھماکا ہوا، جس کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 3 بچے اور ایک شخص زخمی ہوا، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔