امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ سابقہ حکمران جماعتوں کا گھسا پٹا بیانیہ پٹ چکا، اب ان کے پاس عوام کو بیچنے کے لیے کوئی چورن نہیں ، سالہا سال تک اقتدا ر کے مزے لینے والی پارٹیاں ماضی کے نعروں کو دہرانے کی بجائے قوم کو ماضی کی کارکردگی بتائیں۔
سراج الحق نے کہاکہ مہنگائی، بے روزگاری کی وجہ وسائل کی کمی نہیں، سابقہ حکومتوں کی ناکام پالیسیاں ہیں، رنگ، جھنڈے بدل کر عوام کو مزید دھوکہ نہیں دیا جاسکتا، باریاں لگانے والوں کو عوام ووٹ کی طاقت سے مزہ چکھائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ قوم کے پاس اپنی تقدیر بدلنے کا بہترین موقع ہے، اس سے فائدہ نہ اٹھایا گیا تو آئندہ نسلیں بھی سٹیٹس کو کے چنگل سے نجات حاصل نہ کرپائیں گی، عوام خاندانوں کی سیاست الیکشن بوتھ میں دفن کردیں۔