پشاور:پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیا،پی ٹی آئی کے جاری اعلامیہ کے مطابق علی امین گنڈا پور پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر مقرر کر دیئے گئے۔
تیمورسلیم خان سینئر نائب صدر، محمد ظاہر شاہ وائس پریذیڈنٹ، انور تاج بھی وائس پریذنٹ مقرر، علی اصغر خان جنرل سیکرٹری مقرر کر دیئے گئے۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شکیل احمد ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، محمد اقبال خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری، فضل الہٰی، افتخار علی مشوانی، تیمور سلیم، محمد ادریس، محمد وارف، ساجد نواز، ارباب جہانداد ڈپٹی جنرل سیکرٹری، طارق سعید، یوسف خان اور عائشہ خان جوائنٹ سیکرٹری مقرر کر دیئے گئے۔