انسولین کی پانچ پروڈکٹس کی رجسٹریشن کی منظوری

اسلام آبا د:وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی ہدایت پر ڈریپ میں انقلابی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے،رجسٹریشن بورڈ نے  مزید انسولین کی پانچ پروڈکٹس کی رجسٹریشن کی منظوری دے دی۔

 ترجمان وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کے مطابق ہاپیرین اور فلو ویکسین کی ایک ایک پروڈکٹس کی بورڈ  نے منظوری دے دی  ہے،اس اقدام سے مارکیٹ میں ان ادویات کی فراہمی کا سلسلہ مزید بہتر ہو جاے گا۔

ادویات کی رجسٹریشن کا عمل فاسٹ ٹریک پر جاری ہے،جان بچانے والی ادویات کی بلا تعطل فراہمی کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔