وفاقی صحت سہولت پروگرام بند ہونے کا خدشہ

وفاقی وزارتِ صحت نے صحت سہولت پروگرام کو کام کرنے سے روک دیا۔

اس حوالے سے وزارتِ صحت کا مؤقف ہے کہ صحت سہولت پروگرام کی مدت 30 جون 2023ء کو مکمل ہو چکی ہے۔

وفاقی حکّام کے مطابق وفاقی علاقوں میں صحت سہولت پروگرام چلانے کے لیے نیا پی سی ون درکار ہے۔

وفاقی حکّام کے مطابق صحت سہولت پروگرام چلانے کے لیے فنڈز کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے۔

صحت سہولت پروگرام کی اسٹئیرنگ کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر میں ہو رہا ہے، صحت سہولت پروگرام کی فنڈنگ کا معاملہ پیر کو ایکنک اجلاس میں بھی اٹھایا جائے گا۔

وفاقی حکّام کے مطابق فنڈز نہ ملےتو صحت سہولت پروگرام میں علاج صرف غربت کی سطح سے نیچے افراد کا ہوگا۔

واضح رہے کہ صحت سہولت پروگرام سے اسلام آباد، کشمیر، جی بی، تھر پارکر میں پونے 2 کروڑ افراد مستفید ہو رہے ہیں۔