اسلام آباد : قومی انسداد پولیو مہم نے مقررہ سے زائد 102 فیصد ہدف حاصل کرلیا، مہم میں 3 کروڑ45 لاکھ 41281 بچوں کی ویکسی نیشن کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال کی آخری قومی انسداد پولیو مہم کی پرفارمنس رپورٹ تیار کرلی گئی ، ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی انسدادپولیومہم نےمقررہ سےزائد102فیصدہدف حاصل کرلیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قومی انسدادپولیومہم کا ہدف3کروڑ36لاکھ36243بچوں کی ویکسی نیشن تھی، انسدادپولیو مہم میں 3کروڑ45لاکھ41281بچوں کی ویکسی نیشن کی گئی۔
پنجاب میں102،سندھ میں103فیصد بچوں کی پولیوویکسی نیشن اور خیبرپختونخوامیں101فیصدبچوں کی ویکسی نیشن مکمل کی گئی تاہم بلوچستان مقررہ ہدف حاصل نہ کرسکا، بلوچستان میں99فیصدبچوں کی پولیوویکسی نیشن ہوسکی۔
آزادکشمیر103، گلگت بلتستان میں102 فیصدبچوں کی ، وفاقی دارالحکومت میں110فیصد بچوں کی پولیوویکسی نیشن مکمل ہوئی۔
پنجاب میں2کروڑ31لاکھ1029بچوں ، سندھ میں1کروڑ58لاکھ 3043 بچوں ، خیبرپختونخوامیں68لاکھ9832بچوں ، وفاقی دارالحکومت میں463347بچوں ، آزادکشمیر741263، گلگت بلتستان میں 284694 بچوں کی ویکسی نیشن مکمل ہوئی۔
بلوچستان میں 25 لاکھ 96881 بچوں کی پولیوویکسی نیشن کا ہدف تھا تاہم بلوچستان میں 25 لاکھ 58 ہزار73بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہوسکی۔