پشاورمیں آلودگی کاراج : عالمی اداروں نے شہرکی آب وہواصحت کیلئے انتہائی نقصان دہ قراردے دیا

پشاورمیں آلودگی کاراج ہے جبکہ  عالمی اداروں نے شہرکی آب وہواصحت کیلئے انتہائی نقصان دہ قراردے دیا ہے'فضاء میں کیمیائی مادوں اور کاربن کی مقدارملک کے صرف دوشہروں سے لاہور اورکراچی سے کم' ہے شہریوںکوماسک لگانے کی ہدایت کی گئی ہے 'رکشوں 'گاڑیوں 'کارخانوں کی بھرمار'بے ہنگم آبادی اوردرختوں کی بے دریغ کٹائی نے پھولوں کے شہرکاحلیہ بگاڑدیاہے'پشاور میں جمعہ کے روز شدید سردی اور سموگ کا راج رہا۔ خشک سردی کے باعث نمونیہ سمیت مختلف بیماریوں میںمبتلا بچوں ،معمر افراد ، کو مشکلات درپیش آئی ۔ شہرکے مختلف مقامات پر سردی کی شدت میں اضافہ کے باعث کاروباری مراکز میں بھی خریدار نہ ہونے کے برابر تھے ۔ شدید خشک سردی ، گیس لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوںکو مشکلات درپیش آئی ۔ گیس لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کے ساتھ لکڑیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ۔ شہریوںنے ماسک لگائے ہوئے تھے جو کہ مختلف مقامات پر سر شام خاموشی چھا گئی تھی ۔ سموگ کے راج کے باعث دن کے اوقات کار میں بھی رات کا سماں تھا صوبائی دارلحکومت پشاور میں خشک سردی میںاضافہ ہو گیا۔ پشاور میں کم ازکم درجہ حرارت 9سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا رات کے اوقات کار میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ۔