کرسمس کی تیاریوں عروج پر'خریداری شروع ہوگئی

کرسمس کے قریب آتے ہی مسیحی برادری نے خریداری شروع کردی ہے'کرسمس کے لئے تمام چرچز اور مسیحی گھرانوں میں کرسمس ٹریز کی سجاوٹیں بھی شروع ہو گئی ہیں' گرجا گھروں کی از سر نو تزئین و آرائش بھی عروج پر ہے' رنگ برنگے جھنڈیوں اور برقی قمقموں کے ساتھ سجایا جارہاہے' کرسمس ٹری سجانے کے لئے مٹیریل کی قیمتوں میں گزشتہ سال کی نسبت رواں سال 10فیصد سے زائدکا اضافہ ہوا ہے' شہر کے تمام بازاروں میں کرسمس کی خریداری عروج پر پہنچ جائیگی کرسمس کی آمد کے باعث مذہبی عبادات کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے مسیحی برادری کے مطابق مہنگائی نے کرسمس کی خوشیاں بھی ماند کردی ہیں پشاو رسٹی ، کینٹ ، ٹائون اور حیات آباد میں مسیحی برادری کی جانب سے خریداری کی جا رہی ہیں