ٹک ٹاک دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا نیٹ ورکس میں سے ایک ہے اور پاکستانی صارفین اس میں بہت تیزی سے اپنی جگہ بنارہے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ ٹک ٹاک کی جانب سے پاکستانی صارفین کے لیے لاہور میں ائیر آن ٹک ٹاک 2023کے نام سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس تقریب میں ٹک ٹاک نے دوسرے کریٹیر ایوارڈز کے ذریعے پاکستانی کریٹیرز کمیونٹی، ٹاپ ویڈیوز، سال کے سرفہرست ٹرینڈز اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تخلیق کاروں کو ایوارڈز سے نوازا ۔
ایونٹ کے دوران ٹک ٹاک کی جانب سے انٹرٹینمنٹ، لائف اسٹائل اور اسپورٹس سمیت 10 کیٹگریز میں صارفین کو ایوارڈز دیے گئے، جبکہ ٹاپ کریٹیر آف دی ائیر کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔
تقریب میں معروف گلوکار عاصم اظہر نے پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔
واضح رہے کہ عاصم اظہر کے گانوں نے پاکستان میں ٹک ٹک پر مقبولیت کے ریکارڈ بنائے تھے۔
ٹک ٹاک کے ہیڈ آف کانٹینٹ آپریشنز اینڈ مارکیٹنگ برائے پاکستان سیف مجاہد نے کہا کہ 'ہمیں اس وقت فخر محسوس ہوتا ہے جب ہم اپنی کمیونٹی کو دیکھتے ہیں۔ جدید آئیڈیاز شیئر کرنے سے لے کر، اپنے جنون کو کامیاب کیرئیر میں تبدیل کرنے تک، ہماری کمیونٹی کے ارکان نے زبردست تخلیقی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے'۔
انھوں نے مزید کہا کہ 'ہمارے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ہم اس سفر کا حصہ ہیں اور یہ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں کہ مستقبل میں کمیونٹی کے لیے کون سے مواقع سامنے آتے ہیں' ۔
کمپنی کے مطابق ٹک ٹاک استعمال کرنے والوں کو دعوت ہے کہ وہ بھی 2023 کے دوران جو کچھ کیا اسے سوشل میڈیا ایپ میں دکھائیں، کیونکہ یہ سال حقیقتاً #ForYou ہے اور ان کے پسندیدہ لمحات #YearOnTikTok سے یادگار بن رہے ہیں۔
ایوارڈ جیتنے والے تخلیق کار:
ٹاپ ایمرجنگ تخلیق کار قاضی اکبر (kaziakber)
ٹاپ ٹیکنالوجی تخلیق کار بلال منیر (Videowalisarkar)
ٹاپ ہیلتھ اینڈ فٹنس تخلیق کار بلال کاموکا (bilalkamokaofficial)
ٹاپ انٹرٹینر رومیسا خان (romaisa.khan.)
ٹاپ فوڈ تخلیق کار شیف عدیل چودھری (adeelchaudry1)
ٹاپ فیشن تخلیق کار اریکا حق (areeka haq)
ٹاپ ٹریول تخلیق کار ابرار حسن (widelensbyabrar)
ٹاپ اسپورٹس تخلیق کار چودھری ولید رؤف (chwaleedrauf)
پیپلز چوائس ایوارڈ حمزہ زوہیب (hamza vfx)
ٹاپ تخلیق کار 2023 مالک ابوبکّر (malikabubaker)