خیبرپختونخوا ڈیجیٹل ورک پلیس: محکمہ داخلہ کی جانب سے درس و تدریس میں ڈیجیٹل وسائل استعمال کرنے کی خصوصی ہدایات جاری

محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے سرکاری امورکے حوالے سے وزیراعلیٰ کو سمری اور خصو ٰصی نوٹ ارسال کرنے کا فیصلہ کیاہے، اس مقصد کیلئے محکمہ داخلہ میں خیبرپختونخوا ڈیجیٹل ورک پلیس کا سسٹم لاگو کردیاگیاہے، محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہونیوالے اعلامیہ میں کہاگیا کہ محکمہ داخلہ کے تمام سیکشنز میں ڈیجیٹل ورک پلیس کا سسٹم نصب کردیاگیا ہے ، اس لئے آئندہ وزیراعلیٰ کو سمریاں ،خصوصی نوٹ سمیت دیگر دستاویزات اس آن لائن نظام کے تحت ارسال کئے جائیں گے ،اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ خیبرپختونخوا ڈیجیٹل ورک پلیس پرعمل درآمد کیسا تھ ساتھ فی الحال مینول طریقہ کار بھی چلتارہے گا۔