پنجاب میں نمونیا سے ہلاکتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 7 بچے دم توڑ گئے۔
نمونیا سے جاں بحق بچوں کی عمریں پیدائش سے 4 سال کے درمیان ہیں، جن میں شیخوپورہ اور گوجرانوالہ سے 2،2 ، لاہور، بہاولپور، راولپنڈی سے ایک ایک بچہ شامل ہے۔
سات روزکےدوران مرض نے 68 پھولوں کی زندگی نگل لی ہے، رواں برس اب تک 240 بچے جاں بحق ہوچکے۔
پنجاب بھر میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 942 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ لاہورسے 24 گھنٹے میں 212 مریض نمونیا میں مبتلا ہوئے۔
صوبےمیں رواں برس کے آغاز میں ہی 13،661 بچے مرض کا شکار ہوئے۔