کپتان بدلنے پر مصباح الحق نے پی سی بی کو آڑے ہاتھوں لیا

سابق کپتان مصباح الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان بدلنے پر پی سی بی کو آڑے ہاتھوں لیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کہا کہ کپتان بدلنے پر ٹیم کی کارکردگی متاثر ہوگی۔ سب کھلاڑی مل کرکھیلیں اورپاکستان کیلئےکامیابیاں سمیٹیں۔

مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ کوچ غیرملکی ہوں یا مقامی مقصد صرف پاکستان کی فتوحات ہوناچاہیے، غیر ملکی کوچز کے ساتھ ملکی کوچز لگانا مفید ثابت ہوگا۔