پیرو 2۔7 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا

ساؤتھ امریکی ملک پیرو 7.2 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کو پیرو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ پیرو کے جنوبی علاقوں میں آیا جبکہ زلزلے کی گہرئی 28 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

مقامی حکام کے مطابق زلزلے کے بعد تاحال سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ زلزلے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔