2024 کی دوسری ششماہی کے لیے دنیا بھر کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان ایک بار پھر نچلے نمبروں پر موجود ہے۔
ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جولائی سے دسمبر 2024 کے لیے جاری کی گئی فہرست میں ایشیائی ملک سنگاپور کے پاسپورٹ کو طاقتور ترین قرار دیا گیا ہے۔
سنگاپور کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد 195 ممالک میں ویزا کے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔
فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور اسپین کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر موجود ہیں جن کے حامل افراد کو 194 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہوجاتی ہے۔
آسٹریا، جنوبی کوریا، فن لینڈ، آئرلینڈ، لگسمبرگ، سویڈن اور نیدرلینڈز کے پاسپورٹس 193 ممالک میں ویزا فری داخلے کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
بیلجیئم اور برطانیہ کے حصے میں چوتھا نمبر آیا اور ان ممالک کے پاسپورٹس سے 192 ممالک میں ویزا فری رسائی مل سکتی ہے۔
191 ممالک میں ویزا فری داخلے کے ساتھ ناروے، پرتگال اور سوئٹزر لینڈ کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر 5 ویں نمبر پر رہے۔
پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا چوتھا ملک قرار پایا ہے۔
مجموعی طور پر پاکستانی پاسپورٹ کے حصے میں 104 واں نمبر آیا اور اس پر 34 ممالک میں ویزا فری داخلہ ممکن ہے۔
پاکستان سے نیچے عراق (105)، شام (106) اور افغانستان (107) رہے۔