ایران نے اسرائیل کیخلاف راکٹ لانچروں کو حرکت میں لانا شروع کر دیا

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے راکٹ لانچروں کو حرکت میں لانا شروع کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل نے دعویٰ کیا ہے کہ راکٹ لانچرز کی منتقلی کے ساتھ ساتھ ایران نے جنگی مشقیں بھی شروع کردی ہیں۔

وال اسٹریٹ جنرل کی جانب سے کئے گئے دعویٰ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کی سرگرمیاں ظاہر کرتی ہیں کہ ایران آنے والےدنوں میں اسرائیل پر حملے کی تیاری کررہاہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب نےکچھ روز قبل اعلان کیا تھا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ مناسب وقت،مناسب جگہ اور طریقے سےلیا جائےگا۔