مسجد اقصیٰ پر ایک بار پھر اسرائیلی آبادکاروں کا دھاوا، فلسطینیوں پر عبادت کی پابندی

مقبوضہ بیت المقدس میں ایک بار پھر قابض اسرائیلی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کرتے ہوئے اس کے صحن پر دھاوا بول دیا۔ فلسطینی خبر رساں ادارے "وفا" کے مطابق، درجنوں آبادکار قابض پولیس کی سرپرستی میں مسجد کے احاطے میں داخل ہوئے اور اشتعال انگیز انداز میں گشت کرتے رہے۔

عینی شاہدین کے مطابق، آبادکاروں نے گروپوں کی صورت میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر فلسطینیوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی، جبکہ اسرائیلی فورسز نے پرانے شہر میں مسجد کے داخلی دروازوں پر سخت رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔

قابض اسرائیلی پولیس نے فلسطینی نمازیوں کے مسجد میں داخلے پر سخت پابندیاں عائد کرتے ہوئے انہیں عبادت سے روک دیا، جس سے علاقے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔