بھارتی ریاست مہارشٹرا میں 70 سالہ ضعیف خاتون کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ 35 سالہ شخص منصور شیخ تحصیل اوسا کے گاؤں بھیٹا کا رہائشی تھا، جس نے 70 سالہ بوڑھی خاتون کو اپنے گھر لے جا کر درندگی کا نشانہ بنایا اور اسے جان سے مار ڈالا۔
پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب منصور شیخ کے پڑوسیوں نے گھر سے تعفن کی شکایت کی۔
اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ تحقیقات سے پتہ چلا کہ بزرگ خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا گھونٹ کر مارا گیا تھا، لاش کی صورت حال دیکھ کر معلوم ہوا کہ خاتون کا قتل 2 روز قبل کیا گیا تھا اور منصور شیخ لاش کے ساتھ گھر میں ہی رہ رہا تھا۔
پولیس کے مطابق منصور ذہنی مریض ہے جسے اس کی بیوی اور والدہ چھوڑ کر جا چکی ہیں جب کہ منصور بزرگ خاتون کو دوسرے بورگاؤں نامی گاؤں سے اپنے گھر لایا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم منصور کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔