دبئی کے حکمران محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی شیخہ مہرہ نے ایک نیا پرفیوم متعارف کروادیاجس کے نام نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔
شہزادی شیخہ مہرہ کی گزشتہ برس 5 اپریل 2023ء کو شیخ مَانع المکتوم سے شادی ہوئی تھی اورایک سال بعد ہی انہوں نے شوہرسے طلاق کااعلان کردیا تھا،جوڑی کی طلاق کی خبر رواں برس 2024 میں پہلے بچے کی پیدائش کے صرف دو ماہ بعد سامنے آگئی تھی۔
View this post on Instagram
طلاق کے بعد دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ نے پہلی تصویر انسٹاگرام پرپوسٹ کی ہے،ان کی پوسٹ دیکھ کریوں لگتا ہے کہ شہزادی اپنی طلاق کا غم بھلا نہیں سکیں۔
شیخہ مہرہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤںٹ پرنئے پرفیوم برینڈ کی ایک ویڈیو اور تصویر پوسٹ کی جس کا نام ہی انہوں نے ’Divorce‘ رکھاہے جس میں وہ ممکنہ طور پر اپنی حالیہ طلاق کے حوالے سے اشارہ دے رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے پوسٹ پرمختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔