’شیطان نے مجھے برہنہ کر دیا تھا‘، ثناء خان کا اپنے ماضی پر پچھتاوا

اسلام کی خاطر شوبز اور بالی ووڈ کی چکا چوند دنیا کو چھوڑنے والی اداکارہ ، ماڈل اور ڈانسر ثنا خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان پر شیطان اتنا حاوی ہوگیاتھا کہ انہیں پتہ ہی نہیں چلا کہ کب شیطان نے انہیں ننگا کردیا۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بگ باس فیم نےبتایا کہ وہ شیطانی راستے پر چلتے ہوئے اتنی آگے بڑھ چکی تھیں کہ عریاں جسم کو جدت پسندی اور آزادی سمجھنے لگی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ آہستہ آہستہ لباس کو پہننے کا رنگ ڈھنگ بدلتا گیا اور اور انہیں معلوم ہی نہیں ہوا کہ کب ان کے اندر سے سادگی ختم ہوگئی۔

ثناخان نے روتے ہوئے کہا کہ، بگ باس میں شرکت کے بعد انہوں نے قرآن کو ترجمے کے ساتھ پڑھنا شروع کیا اور پھر ان کی زنگی میں بدلاوآتا گیا۔

ثناء خان نے اس سلسلے میں اپنے شوہر کو ایک نعمت قرار دیا اورکہا کہ، ان کے شوہر کے بغیر ان کی زندگی کا سفر اتنا آسان نہ ہوتا۔

واضح رہے کہ ثنا خان نے 2020 میں بالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور ان کی اگلے سال ہی مفتی انس سید سے شادی ہوگئی تھی۔ گزشتہ سال ثنا خان اور مفتی انس کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔