ملک میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت بڑی کمی دیکھی گئی۔

جیولرز  کے مطابق ملک میں فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 300  روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 83 ہزار 100 روپے فی تولہ کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 1971 روپے گھٹ کر دو لاکھ 42 ہزار 713 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 23 ڈالر کی کمی آ گئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 2734 ڈالر ہو گئی۔