پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے پیٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 35 پیسے اضافہ کردیا ہے، اسی طرح ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے 84 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے پیٹر ولیم مصنوعات میں اضافے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پیٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دے۔