معیشت ٹھیک چل رہی ہے، ہماری پالیسیاں ٹھیک نہیں، گوہر اعجاز

لاہور: سابق نگراں وفاقی وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ پاور پلانٹس نے 14 سال پاکستان کا خون چوسا ہے۔ معیشت ٹھیک چل رہی ہے لیکن ہماری پالیسیاں ٹھیک نہیں ہیں۔

سابق نگراں وفاقی وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز نے ایف پی سی سی آئی لاہور میں صنعتکاروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال 1.1 ٹریلین روپے آئی پی پیز کو دیئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 35 روپے بجلی کی قیمت میں سے 12 روپے کیپسٹی پیمنٹ ہے۔

گوہر اعجاز نے کہا کہ معیشت ٹھیک چل رہی ہے لیکن ہماری پالیسیاں ٹھیک نہیں ہیں۔ آدھی صنعت بجلی کی وجہ سے بند پڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کم نہیں ہوئی بلکہ مہنگائی کا بڑھنا کم ہوا ہے۔ اور سود کی وجہ سے کاروبار جمود کا شکار ہے۔ یہ حکومت پر بہت بڑا بوجھ ہے۔

سابق نگراں وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے پوری قوم ساتھ ہے۔ اور ہم پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے کنسورشیم کا اعلان کرتے ہیں۔