کاروباری ہفتے کا آغاز : پاکستان سٹاک ایکس چینج تیزی کی لہر، انڈیکس پہلی بار ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کی لہر جاری ہے، جہاں 100 انڈیکس ایک ہزار پوائنٹس سے زائد اضافے کے بعد پہلی بار ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر مثبت تبدیلی دیکھنے میں آئی، جہاں کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔

بینچ مارک 100 انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوا، جس کے بعد پہلی بار 100 انڈیکس 91 ہزار 800 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 1893 پوائنٹس اضافے کیساتھ 90 ہزار 859 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔