کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئرلائن کے طیارے میں اچانک فنی خرابی پیدا ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق طیارہ اڑان بھرنے کیلئے جب ٹیک آف پوائنٹ پر پہنچا تو اس دوران انجن خراب ہوگیا۔ جس کے بعد کپتان نے طیارے کو واپس ریمپ پر منتقل کردیا۔
ذرائع نے بتایا کہ طیارے کے فنی خرابی کا شکار ہونے کے بعد مسافروں کو لاؤنج میں منتقل کر دیا جس کے بعد جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کا احتجاج شروع ہوگیا۔
ذرائع نے مزید کہا کہ پرواز اتوار کی رات کو لاہور کیلئے روانہ ہونی تھی جو فنی خرابی کے باعث منسوخ کردی گئی تھی، جس کے بعد مسافروں کو آج صبح لاہور روانہ کرنا تھا مگر اس میں بھی خرابی پیدا ہوگئی۔