ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان کی برآمدات میں قابل ذکر اضافہ

ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان کی برآمدات میں قابل ذکراضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مالی سال 2024ء کے دوران ایس آئی ایف سی کےترجیحی شعبوں میں شامل زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے برآمدات میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں

مالی سال 2024ء کے دوران پاکستان نے 6 ملین ٹن سے زائد چاول کی مختلف اقسام برآمد کیں اور4 بلین ڈالرآمدنی حاصل کی جو کہ قابل ستائش ہے 

اس کامیابی کو مد نظر رکھتے ہوئے آئندہ مالی سال میں چاول کی برآمدات کا ہدف 5 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے

یہ سنگِ میل پاکستان کے زرعی شعبے کی ایک نمایاں کامیابی ہے جس سے بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستان کے لیے مزید مواقع پیدا ہونے اور ملکی زرعی پیداوار میں مزید پیشرفت کی توقع ہے

چاول کے شعبے میں کامیابی کے ساتھ اطالوی فوڈ ٹریڈ کمپنی نے پاکستانی کمپنی فاطمہ ایوریکوم رائس ملز میں 50 فیصد شراکت داری قائم کی  

اس کے علاوہ پاکستان اکنامک کوآرڈینشن کمیٹی نے وافر اضافی اسٹاک کی دستیابی کے پیش نظر 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کی اجازت بھی دے دی ہے 

اس کے ساتھ ساتھ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث مالی سال 2024 میں آئی ٹی برآمدات میں بھِی 42 فیصد نمایاں اضافہ ہوا اور 292 ملین ڈالر کی آمدنی حاصل کی گئی 
 
ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے حاصل کی گئی یہ کامیابیاں نہ صرف پاکستان کی عالمی منڈی میں موجودگی کو مزید مستحکم کریں گی بلکہ آئندہ تجارتی معاہدوں اور شراکت داریوں کے لیے نئے مواقع بھی پیدا کریں گی