اسرائیلی وزیراعظم نے وزیردفاع کو فارغ کردیا

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر اختلافات، اسرائیلی وزیر اعظم نے وزیر دفاع کو فارغ کر دیا،وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز کو نیا وزیر دفاع مقرر کیا جائے گا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نیتن یاہو نے اعتماد کی کمی پر لیخود پارٹی کے رکن وزیر دفاع یو آوف گولانٹ کو برطرف کردیا ہے،اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا یو آوف گولانٹ بہترین کام کررہے تھے، گزشتہ کچھ مہینوں میں یہ اعتماد ٹوٹ گیا۔گولانٹ جنگ پر اختلاف رکھتے تھے، کابینہ کے فیصلوں کے برعکس بیانات دئیے۔

وزیر دفاع کو برطرف کرنے پر تل ابیب میں مظاہرے پھوٹ پڑے۔مظاہرین نے حفاظتی رکاوٹیں توڑ کر وزیر اعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوگئے۔ سڑکیں بلاک کر دیں اور آگ لگا دی۔

دوسری جانب فلسطین کی سفارتی سطح پر ایک اور بڑی کامیابی ہوئی ہے۔آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ فلسطینی سفیر کی تقرری کی منظوری دے دی،اس سے قبل آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں فلسطینی مشن کو سفارتخانے کا درجہ دیا گیا تھا ۔رواں سال کے شروع میں آئرلینڈ نے فلسطینی کو باضابطہ طورپر ریاست تسلیم کیا تھا۔ اسپین اور ناروے بھی فلسطینی کو ریاست تسلیم کر چکے ہیں۔