اسٹاک ایکسچینج: گزشتہ ہفتے انڈیکس کی بلند ترین سطح 95 ہزار 278 رہی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے گزشتہ کاروباری ہفتے کی اپ ڈیٹس جاری کر دیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا جہاں 100 انڈیکس 1471 پوائنٹس کے اضافے سے 94 ہزار 763 پر بند ہوا۔

حصص بازار کا 100 انڈیکس ہفتے بھر میں 2 ہزار385 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 95 ہزار 278 رہی جبکہ کم ترین سطح 92 ہزار 893 رہی۔

بازارِ حصص میں 1 ہفتے میں 5.15 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، جبکہ ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 193 ارب روپے ہے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتے بھر میں 229 ارب روپے بڑھ کر 12 ہزار206 ارب روپے ہے۔