ناروے نےگزشتہ روز اعلان کیا کہ وہ طالبان کی طرف سے مقرر کردہ کسی بھی نئے افغان سفیر کو تسلیم کرنے سے انکار کر دے گا،جیساکہ خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کے خلاف احتجاجاََ تعلقات منجمد ہیں۔
ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے نے کہا کہ ہم نے طالبان پر واضح کر دیا ہے کہ اوسلو میں نئے افغان سفیر کو قبول کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتااگر ان کا یہی ارادہ رہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں افغانستان میں نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں جو خاص طور پر افغان خواتین اور لڑکیوں کو متاثر کرتی ہیں۔