ایران شام میں تخریبی کاروائیاں بند کرے: امریکا نے خبردار کر دیا

امریکہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران شام میں تخریبی کارروائیاں بند کرے۔

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل کا کہنا ہے ایران طویل عرصے سے دہشت گردی کو پروان چڑھا رہا ہے، نوبیل انعام یافتہ نرگِس محمدی کی اکیس دنوں کی رہائی کے بارے میں آگاہ ہیں، ایران سے نرگِس محمدی کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ویدانت پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ نرگِس محمدی کو دو ہزار اکیس میں حجاب کی پابندی کیخلاف آواز اُٹھانے پر گرفتار کیا گیا تھا۔