بیکنگ سوڈا کے حیرت انگیز فوائد جانیں

بیکنگ سوڈا سوڈیم بائی کاربونیٹ ہے۔ یہ ایک قدرتی مادہ جو کرسٹل کی طرح ہوتا ہے لیکن اکثر یہ باریک پاؤڈر کی شکل میں بھی دستیاب ہوتا ہے۔ بیکنگ سوڈا کے صحت کے فوائد کیا ہیں؟

 یہ قدیم دور سے کلینزر، سوتھر اور ڈیوڈرائزر کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ تقریباً ہر باورچی خانے کی الماری میں یہ اہم جزو ہوتا ہے۔ یہ آپ کے بالوں، جلد اور صحت کے لئے حیرت انگیز طور پر کام کرتا ہے۔

پیٹ اور دست کی خرابی غیرمعیاری غذا اور گیسٹرک ریفلکس اور کچھ ادویات کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔ بیکنگ سوڈا ہاضمہ کے مسائل کا علاج کرنے میں مدد کرسکتا ہے اور اس میں صفائی کی خصوصیات موجود ہونے کے ساتھ آپ کے جسم سے ناپسندیدہ زہریلے مادوں کو ختم کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔

آپ کا جسم کسی بھی ورزش کرنے کے دوران لیکٹک ایسڈ پیدا کرتا ہے۔ خون کی شریانوں اور پٹھوں کے اندر تیزابیت کی سطح میں اضافہ کرتا ہے۔

 بیکنگ سوڈا کو پانی کے ساتھ ملانے سے ایک الکلائن محلول پیدا ہوتا ہے جو آپ کے پٹھوں اور خون کے اندر تیزابیت کی سطح کو کم کرتا ہے۔ گردے کی پتھری نمکیات اور معدنیات سے بنے سخت ذرات ہوتے ہیں جو گردوں میں بنتے ہیں، جب پیشاب رک رک کر آتا ہے تو معدنیات کرسٹلائز ہو جاتے ہیں اور اس کے ساتھ چپک جاتے ہیں اور گردے سے پتھری کا گزرنا تکلیف دہ ہوتا ہے۔ گردے کی پتھری کا تعلق پیشاب میں تیزاب کی اعلیٰ سطح سے ہوتا ہے، اس کے لیے بیکنگ سوڈا پیشاب کی تیزابیت کو کم کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔ یہ گردے کی پتھری کو بڑھنے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

 کیا آپ جانتے ہیں کہ پیشاب کی نالی کا انفیکشن بہت تکلیف دہ انفیکشن ہے جو اکثر لوگوں کو ہوتا ہے؟ یہ اس وقت ہوتا ہے جب بیکٹیریا پیشاب کی نالی کے ذریعے اندر داخل ہوتے ہیں اور مثانے میں بڑھنا شروع ہوجاتے ہیں جب پیشاب کرنے میں تکلیف شروع ہوجاتی ہے تو پیشاب کی نالی میں انفیکشن ہو جاتا ہے۔

اس عام حالت کا علاج عام طور پر اینٹی بائیوٹکس سے کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ گھریلو علاج میں بیکنگ سوڈا کا حل بھی پیشاب کی نالی کے انفیکشن کی علامات کو کم کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ مفید مشورے کے لئے ڈاکٹر سے رابطہ ممکن بنائیں۔

سینے کی جلن ایک ایسا مسئلہ ہے جس میں دو میں سے ایک فرد اس کا شکار لازمی ہوتا ہے۔ اس میں آپ کے پیٹ کے بالائی حصے میں ایک تکلیف دہ، جلن ہوتی ہے جو آپ کے گلے میں پھیل سکتی ہے۔ 

یہ اس وقت ہوتا ہے جب تیزاب آپ کے پیٹ سے باہر نکلتا ہے اور آپ کی غذائی نالی میں جاتا ہے۔ یہ وہ نالی ہے جو آپ کے پیٹ کو آپ کے منہ سے جوڑتی ہے۔ بیکنگ سوڈا معدے کے تیزاب کو بے اثر کرکے سینے کی جلن کے علاج میں مدد کرسکتا ہے۔

 اسے آزمانے کے لئے ایک گلاس ٹھنڈے پانی میں ایک چائے کا چمچ (5گرام) بیکنگ سوڈا گھول لیں اور اس مکسچر کو آہستہ آہستہ پی لیں۔ منہ کے زخم چھوٹے تکلیف دہ السر ہیں جو آپ کے منہ کے اندر بن سکتے ہیں۔ سردی میں منہ کے اوپر ہونٹوں پر بھی زخم بنتے ہیں مگر زخم اس کے برعکس ہوتے ہیں۔ یہ منہ کے اندر بہت تکلیف دہ ہوتے ہیں۔ 

بیکنگ سوڈا سے ماؤتھ واش کرنا منہ کے زخموں کی وجہ سے ہونے والے درد کو سکون دیتا ہے۔ شہد کی مکھی کے ڈنک کے بعد خارش والی جلد کو سکون دینے کے لیے بیکنگ سوڈا کا استعمال خارش کی کمی کا کی سفارش کی جاتی ہے۔

سن برن سے ہونے والی خارش سے بھی جلد کو سکون دینے کے لیے بیکنگ سوڈا پانی میں حل کرکے جسم کے اوپر سے گزارنے سے خارش سے نجات مل سکتی ہے۔