مچھروں کے مسلسل کاٹنے کی وجہ آپ کے لباس کا رنگ بھی ہو سکتا ہے؟ تحقیق

مچھروں کو دنیا کا سب سے خطرناک جانور سمجھا جاتا ہے کیونکہ ان کے ذریعے پھیلنے والی بیماریاں ہر سال لاکھوں انسانوں کی جان لے لیتی ہیں۔ روزمرہ کی زندگی میں ان سے بچنا مشکل ہوتا جا رہا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے لباس کا رنگ بھی مچھروں کی توجہ حاصل کرنے کی ایک بڑی وجہ ہو سکتا ہے؟

حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ مچھر بعض مخصوص رنگوں کی جانب زیادہ متوجہ ہوتے ہیں، جبکہ کچھ رنگ انہیں دور رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق جب مچھر ہماری سانس سے خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ کو محسوس کرتے ہیں تو اس کے بعد وہ مخصوص رنگوں کی طرف متوجہ ہوتے ہیں۔

مچھروں کو پسند آنے والے رنگ:

  • سرخ

  • نارنجی

  • سیاہ

  • نیلگوں مائل سبز

مچھروں کو ناپسند رنگ:

  • ہلکا نیلا

  • سبز

  • سفید

  • بنفشی (Violet)

ماہرین کے مطابق اگرچہ صرف رنگوں سے مکمل تحفظ ممکن نہیں، لیکن ملبوسات کا انتخاب مچھروں کے حملے سے بچاؤ میں ایک مفید قدم ہو سکتا ہے۔