بازار میں دستیاب فروٹ جام کا ذائقہ مزیدار ہوتا ہے، لیکن اسے زیادہ مقدار میں کھانا صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، خاص طور پر پراسیسڈ جام کی صورت میں۔
یہ جام عام طور پر 50 فیصد یا اس سے زیادہ چینی پر مشتمل ہوتا ہے، جو ذیابیطس، وزن بڑھانے اور دل کی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔
اس میں مصنوعی رنگ، فلیورز اور پرزرویٹوز شامل کیے جاتے ہیں، جو جگر، گردوں اور ہارمونی نظام پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔
زیادہ تر جام میں اصل پھل کی مقدار انتہائی کم ہوتی ہے، جبکہ باقی اجزاء شکر اور کیمیکلز پر مشتمل ہوتے ہیں، جو صرف اضافی کیلوریز فراہم کرتے ہیں۔
عام طور پر جام کو ڈبل روٹی یا پراٹھے کے ساتھ کھایا جاتا ہے، جس سے وزن میں تیزی سے اضافہ ممکن ہوتا ہے۔