برطانوی پاکستانی صحافی، مصنف اور فلم ساز ریحام خان نے اپنے ماضی کی اَن دیکھی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں دلہن بنے دیکھا جا سکتا ہے۔
ریحام خان کی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی یہ تصویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ہے۔
اس تصویر کے کیپشن میں ریحام خان نے ایک جذباتی نوٹ بھی لکھا ہے۔
سابقہ اینکر پرسن نے کیپشن میں معاشرے میں خواتین کے لیے پائی جانے والی عام اور عجیب روایات کو عذاب قرار دیتے ہوئے اپنے جذبات کی ترجمانی شعر ’یادِ ماضی عذاب ہے یا رب، چھین لے حافظہ میرا‘ کے ذریعے کی ہے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ ہم نے ہر وہ بوجھ سہا جو ہم پر ڈال دیا گیا، میک اپ، زیورات، زنجیریں، لیکن آئیں دنیا کو اپنی بیٹیوں کے لیے بدلیں، اپنی بیٹیوں کو پروان چڑھنے دیں، انہیں آزادی دیں، وہ کبھی بھی آپ پر بوجھ نہیں بنیں گی، وہی ہاتھ ہوں گی جو آپ کو بیماری اور بڑھاپے میں سہارا دیں گی۔
یاد رہے کہ فلم پروڈیوسر و سماجی کارکن ریحام خان کی 1993ء میں اعجاز رحمٰن کے ساتھ شادی ہوئی تھی جو کہ بدقسمتی سے ناکام ہو کر سال 2005ء میں ٹوٹ گئی تھی۔
بعد ازاں ریحام خان نے دوسری شادی پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے ساتھ 2014ء میں کی تھی، انہیں یہ شادی بھی راس نہ آئی اور 2015ء میں یہ شادی بھی طلاق پر اختتام پزیر ہوئی۔
ریحام خان نے تیسری شادی امریکی ماڈل و اداکار مرزا بلال سے کی ہے جن کے ساتھ وہ خوش گوار زندگی بسر کر رہی ہیں۔