معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے صارفین کے لیے کم قیمت مگر جدید ٹیکنالوجی سے لیس آئی فون 16 ای کو 59 ممالک میں فروخت کے لیے پیش کر دیا ہے۔
یہ نیا اسمارٹ فون آسٹریلیا، کینیڈا، چین، جرمنی، بھارت، جاپان، ملائشیا، جنوبی کوریا، ترکیہ، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکا سمیت کئی ممالک میں دستیاب ہے، جہاں آئی فون کے دیوانے شدت سے اس کا انتظار کر رہے تھے۔
آئی فون 16 ای – جدت اور کلاسیک ڈیزائن کا امتزاج!
یہ نیا ماڈل ظاہری طور پر آئی فون 14 (فرنٹ سے) اور آئی فون 8 (بیک سے) سے متاثر نظر آتا ہے، مگر اس میں ایپل نے جدید ترین A18 چپ نصب کی ہے جو اس کی کارکردگی کو ایک نیا معیار دے گی۔