قلات میں سڑک کنارے دھماکا، ایک شخص جاں بحق

بلوچستان کے ضلع قلات میں سڑک کنارے دھماکے کے نتجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ڈپٹی کمشنر قلات بلال شبیر نے بتایا کہ قلات کے علاقے مغل زئی میں سڑک کنارے دھماکا اس وقت ہوا جب سکیورٹی فورسز کی گاڑیاں وہاں سے گزر رہی تھیں۔

دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں طبی امداد دیکر کوئٹہ منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔