گوگل نے اپنے سرچ انجن میں نیا اے آئی موڈ فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد جدید ترین اے آئی سرچ سروسز سے مقابلہ کرنا ہے۔
گوگل کا یہ نیا فیچر صارفین کو پیچیدہ اور تفصیلی سوالات کے جوابات فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جہاں وہ کسی بھی موضوع کو گہرائی میں جانچ سکیں گے۔
ابتدائی طور پر یہ فیچر گوگل ون اے آئی پریمیئم سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہوگا، اور اس میں کمپنی کا تیار کردہ جیمنائی 2.0 کا خاص ورژن استعمال کیا گیا ہے۔
گوگل کے مطابق یہ فیچر ایسے سوالات کے لیے نہایت کارآمد ہوگا جن کے لیے عام سرچ میں بار بار تلاش کرنا پڑتی تھی۔
اے آئی موڈ میں صارفین ویب مواد کے ساتھ ساتھ گوگل کے نالج گراف جیسے رئیل ٹائم سورسز سے بھی معلومات حاصل کر سکیں گے، جس سے معلومات تک رسائی کا پورا طریقہ بدل جائے گا۔