وائٹ ہاؤس میں قیادت کی تبدیلی کے ساتھ ہی عالمی معاملات میں ہلچل محسوس کی جا رہی ہے۔ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) نے ترقی پذیر ممالک میں انتہائی اہمیت کے حامل اہم منصوبوں کی فنڈنگ روک دی ہے۔ نئی امریکی انتظامیہ کے وائٹ ہاؤس کی باگ ڈور سنبھالنے کے ساتھ ہی بین الاقوامی سفارتکاری اور سیاست تبدیل ہو رہی ہے۔ اقتدار کی سیاست آج کا معمول ہے۔ وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ اور زیلنسکی کی حالیہ جھڑپ بین الاقوامی تعلقات میں تبدیلی کا اشارہ ہے۔ محصولات کی نئی لہر بین الاقوامی تجارتی تعلقات اور صف بندیوں کو شکل دے رہی ہے۔ اقوام متحدہ اس وقت مشکلات کا شکار ہے اور دنیا میں امن کے نفاذ کے لئے سمت تلاش کر رہی ہے۔ نئی امریکی انتظامیہ نے ”امریکہ فرسٹ“ کا نعرہ لگایا اور اخراجات میں کمی کے اقدامات کا آغاز کیا ہے، جن میں امریکہ میں سماجی تحفظ میں کٹوتی اور بیرون ملک یو ایس ایڈ کی امداد کی معطلی جیسے اقدامات شامل ہیں۔ دیگر اقدامات میں مشرق وسطیٰ اور یورپ میں امن کا نفاذ، داعش اور ٹی ٹی پی جیسے دہشت گرد گروہوں سے مالی اور دیگر امداد واپس لینا اور امریکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی شامل ہے کہ وہ امریکہ میں سرمایہ کاری واپس لائیں۔ چین اور یورپی یونین سمیت مختلف ممالک سے درآمدات پر محصولات عائد کر رہے ہیں تاکہ تجارتی توازن کو امریکہ کے حق میں جھکایا جا سکے۔ ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے مطابق امن کی کوششوں میں سفارتکاری میٹھی اور کھٹی دونوں شکل اختیار کر رہی ہے تاہم، ایک اور جنگ کے معاملے میں نکتہئ نظر بالکل مختلف تھا۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں نئی امریکی انتظامیہ کی جانب سے شروع کی گئی تجارتی اور محصولات کی جنگ سے چین کو فائدہ ہو سکتا ہے۔ یورپی یونین، لاطینی امریکہ اور مشرق وسطیٰ میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے درمیان سیاسی اور معاشی اختلافات بالآخر چین اور روس جیسے زیادہ دوست ممالک کے حق میں کام کر سکتے ہیں، جس سے انہیں تجارتی مواقع سے فائدہ اٹھانے کا موقع مل سکتا ہے۔ اتحادیوں اور دیگر عالمی معیشتوں کے ساتھ تجارتی جنگوں کی صورت میں ٹرمپ کی تحفظ پسندانہ اور ”امریکہ فرسٹ“ نامی حکمت عملی الٹ ثابت ہوسکتی ہے اگرچہ زیلنسکی کو روس کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر مجبور کرکے یورپ میں امن کا نفاذ ایک اہم قدم ہے لیکن ایک اور محصور علاقے میں انسانی امداد اور رسد کا مسئلہ متنازعہ ہے (بشکریہ دی نیوز۔ تحریر حسن بیگ۔ ترجمہ اَبواَلحسن اِمام)
اشتہار
مقبول خبریں
بیرون ملک تعلیم
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
مصنوعی ذہانت: عالمی اجلاس
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
غیر قانونی تارکین وطن
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
سرمایہ دارانہ نظام: حیات و نجات
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
بہتر اساتذہ برائے مستقبل
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
ڈیجیٹل میدان جنگ
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
ٹرمپ اور پاکستان
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
موسمیاتی تبدیلی اور خواتین
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
کرپٹو کرنسی انقلاب
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
امریکی پالیسی کا تضاد
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام