رمضان پیکج: 10 ارب 20 کروڑ روپے جاری: رمضان پیکج کے تحت خیبرپختونخوا کے 10 لاکھ خاندانوں کو 10، 10 ہزار روپے دیے جائیں گے

خیبرپختونخوا  حکومت نے رمضان پیکج کے تحت 10 ارب 20 کروڑ روپے جاری کردیے۔

خیبرپختونخوا کے محکمہ خزانہ نے رمضان پیکج کی رقم 10 ارب 20 کروڑ روپے محکمہ سماجی بہبود کے اکاﺅنٹ میں منتقل کردی ہے۔

صوبائی حکومت کے مطابق رمضان پیکج کے تحت صوبے کے 10 لاکھ خاندانوں کو 10، 10 ہزار روپے دیے جائیں گے اور صوبائی حکومت کے اس پیکج کے لیے صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے سے 5،5 ہزار خاندانوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

سا ضمن میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا حکومت رمضان پیکج کے لیے خاندانوں کا انتخاب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مقامی قیادت نے کی ہے اور پی ٹی آئی اراکین اسمبلی اور عہدیداروں نے فہرستیں صوبائی حکومت کے حوالے کردی ہیں۔

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا نے کہا ہے کے رواں سال فروری میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کسانوں نے 36 فیصد کم کھاد خریدی لی ہے، اسی طرح پچھلے سال فروری کے مقابلے میں ڈی اے پی کھاد بھی 65 فیصد کم خریدی گئی ہے۔