خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشت گردوں نے بیک وقت تین مقامات پر حملے کیے، جن میں دو پولیس اسٹیشنز اور خوجڑی پولیس چوکی شامل ہیں۔
موٹر سائیکل سواروں نے چوکی پر ہینڈ گرنیڈ پھینکے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس نے علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔
گاؤں کے مشران نے چوکی کی حفاظت کے لیے خود کو مسلح کر لیا ہے۔