آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس چیٹ بوٹ "جیمنائی" اب اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں گوگل اسسٹنٹ کی جگہ لینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
گوگل نے یہ اعلان کیا ہے کہ اس سال کے آخر تک زیادہ تر موبائل ڈیوائسز پر گوگل اسسٹنٹ کی رسائی ختم ہو جائے گی یا یہ ایپ اسٹورز میں دستیاب نہیں رہے گا۔
کمپنی کے مطابق، جیمنائی کو نہ صرف اسمارٹ فونز بلکہ ٹیبلیٹس، گاڑیوں اور ہیڈ فونز جیسے منسلک ڈیوائسز پر بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ، گوگل نے یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ جیمنائی کو مکمل طور پر فعال اور بہتر بنا کر پیش کیا جائے گا تاکہ صارفین کو گوگل اسسٹنٹ کی کمی محسوس نہ ہو۔
یہ فیصلہ حیران کن نہیں ہے کیونکہ پکسل 9 اسمارٹ فون میں پہلے ہی جیمنائی کو ڈیفالٹ ورچوئل اسسٹنٹ کے طور پر متعارف کرایا جا چکا ہے۔