کراچی: پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمتوں نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا، ملکی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2,550 روپے اضافے کے بعد 3,17,350 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 2,186 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 2,72,076 روپے ہو گئی۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 25 ڈالر اضافے کے بعد 3,022 ڈالر تک جا پہنچا۔
معاشی ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور عالمی سطح پر معاشی بے یقینی سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔