ٹک ٹاک نے صارفین کے اکاؤنٹس کو زیادہ محفوظ بنانے کے لیے ایک نیا سیکیورٹی ہب متعارف کرا دیا ہے، جس کے ذریعے تمام سیکیورٹی سیٹنگز کو ایک جگہ منظم کیا جا سکے گا۔
کمپنی کے مطابق یہ نیا سیکیورٹی چیک اپ فیچر صارفین کو اپنے اکاؤنٹس کی لاگ ان تفصیلات، مشتبہ سرگرمیوں، اور پاسورڈ سیکیورٹی کو ایک ہی جگہ مانیٹر کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔
صارفین اس ہب کے ذریعے ٹو فیکٹر اتھینٹیکیشن کو فعال کر سکتے ہیں، غیر ضروری لاگ ان ڈیوائسز کو ہٹا سکتے ہیں اور اپنی سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنا سکتے ہیں۔
یہ نیا فیچر خاص طور پر ان صارفین کے لیے مفید ہوگا جو اپنے اکاؤنٹ کی حفاظت کے بارے میں زیادہ محتاط ہیں اور کسی بھی ممکنہ ہیکنگ یا غیر مجاز لاگ ان سے بچنا چاہتے ہیں۔
ٹک ٹاک کے مطابق یہ فیچر ایپ کے سیٹنگز اینڈ پرائیویسی مینو میں موجود ہوگا اور صارفین اسے آسانی سے ایکٹیویٹ کر سکیں گے۔