چین کی بڑی پیشرفت: دنیا کا پہلا انسانی دماغ جتنا طاقتور اے آئی ایجنٹ تیار

بیجنگ: چین نے مصنوعی ذہانت کی دنیا میں ایک نیا سنگ میل عبور کر لیا، انسانی دماغ جیسی صلاحیت رکھنے والا دنیا کا پہلا AI ایجنٹ تیار کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی کمپنی "بٹر فلائی" نے "مانس ایجنٹ" کے نام سے ایک جدید AI ماڈل تیار کیا ہے جو از خود فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور کسی انسانی مداخلت کی ضرورت کے بغیر کام کر سکتا ہے۔

یہ AI ماڈل مختلف شعبوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے، جیسے کہ گیمز اور ویب سائٹس کی تخلیق، پراپرٹی کی خرید و فروخت، ہوائی ٹکٹ کی بکنگ اور دیگر کاروباری امور کی انجام دہی۔ ماہرین کے مطابق یہ مصنوعی ذہانت کے میدان میں ایک انقلابی قدم ہے جو مستقبل کی ٹیکنالوجی پر گہرا اثر ڈال سکتا ہے۔