ٹک ٹاک نوجوانوں کے لیے ایک مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم بن چکا ہے، جہاں لاکھوں صارفین نہ صرف ویڈیوز شیئر کرتے ہیں بلکہ اس سے پیسہ بھی کماتے ہیں۔ 2021 میں اس پلیٹ فارم کے صارفین کی تعداد ایک ارب تک پہنچ گئی تھی۔
ٹک ٹاک نے حال ہی میں متعدد نئے مانیٹائزیشن پروگرامز متعارف کروائے ہیں، جن میں "کریئیٹر ریوارڈز پروگرام"، "سبسکرپشن"، "ویڈیو گفٹ" اور دیگر شامل ہیں۔ ان پروگرامز کے تحت صارفین کو کمائی کے مختلف مواقع مل رہے ہیں۔
"کریئیٹر ریوارڈز پروگرام" میں شمولیت کے لیے کم از کم 10 ہزار فالوورز اور گزشتہ 30 دنوں میں ایک لاکھ ویڈیوز ویوز ہونے کی شرط رکھی گئی ہے۔
سبسکرپشن پروگرام اب لائیو اسٹریم کے علاوہ عام صارفین کے لیے بھی کھول دیا گیا ہے، جس میں کم از کم 10 ہزار فالوورز اور ایک لاکھ سالانہ ویوز کی شرط عائد کی گئی ہے۔
ٹک ٹاک پر "ویڈیو گفٹ" کے ذریعے بھی صارفین پیسے کما سکتے ہیں، جس کے لیے 10 ہزار فالوورز اور ایک ماہ پرانا اکاؤنٹ ہونا لازمی ہے۔
ٹک ٹاک کی نئی پالیسی کے تحت کم فالوورز والے صارفین بھی مختلف فیچرز کے ذریعے آمدنی حاصل کر سکتے ہیں، جس نے نوجوانوں میں مزید جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔