پشاور: وفاقی وزارت داخلہ نے خیبرپختونخوا حکومت سے افغان طلبہ کے ریکارڈ کی درخواست کی ہے۔
فارن نیشنل سکیورٹی سیل نے خیبرپختونخوا کے سیکرٹری داخلہ کو ایک خط لکھا ہے جس میں صوبے میں زیرتعلیم افغان طلبہ کا ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فارن نیشنل سکیورٹی سیل غیرملکیوں کے لیے ڈیش بورڈ کو اپ ڈیٹ کر رہا ہے، اور خیبرپختونخوا میں موجود افغان طلبہ کا ریکارڈ 27 مارچ تک بھیجنے کی ضرورت ہے۔
مزید یہ کہ وزارت داخلہ نے تمام افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والوں کو 31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔
وزارت نے ایسے غیرملکیوں کو، جو غیر قانونی طور پر مقیم ہیں، 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے اور یکم اپریل سے ملک بدر کرنے کی وارننگ دی ہے۔