پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی دو ماہ کی سزا معاف کرنے کا اعلان کر دیا، جس کے تحت 214 قیدیوں کو رہائی مل گئی۔
خیبرپختونخوا کی جیلوں میں معمولی نوعیت کے جرائم میں قید افراد کو جلد رہائی ملے گی تاکہ وہ عید اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزار سکیں۔ وزیراعلیٰ کے احکامات کے بعد جیل حکام نے معافی کے فیصلے پر عملدرآمد شروع کر دیا، جس کے نتیجے میں 214 قیدیوں کی سزائیں مکمل ہو گئیں اور انہیں رہا کر دیا گیا۔
وزیراعلیٰ کی معافی کا اطلاق دہشت گردی، قتل، اغوا اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث مجرموں پر نہیں ہوگا۔ سزا میں کمی کی خبر ملنے پر قیدیوں اور ان کے اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔